ٹیم انڈیا کے ونڈے کپتان مہندر سنگھ دھونی اور ان کے وکیل ایک 'ہندی روزنامہ' کے خلاف 100 کروڑ روپے کی ہتک عزت کیس کے بارے میں غورکر رہے ہیں. دکن کرانکل کی رپورٹ کے مطابق، دھونی نے اخبار کو 9 قانونی نوٹس بھیجا ہے. واضح رہے کہ ایک ہندی روزنامہ کی رپورٹ میں
دعوی کیا گیا تھا کہ مہندر سنگھ دھونی سال 2014 میں ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان مانچسٹر میں ہویے ٹیسٹ میچ میں فکسنگ میں ملوث تھے.
اس نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ میرے موکل مہندر سنگھ دھونی کو ہتک عزت، ذہنی مصائب اور صدمہ دینے کے سبب اس ادارہ کے خلاف ہتک عزت معاملہ میں 100 کروڑ روپے وصول کرنے کا حق ہے.